احمد آباد :14 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بہن کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ اپنے باپ کی موجودگی میں انہوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی ۔ ان کے والد بھی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ اس پروگرام میں کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل، ایم ایل اے وکرم ماڈم بھی موجود تھے۔اس سے پہلے جڈیجہ کی بیوی بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بہن اور باپ انی رودھ سنگھ جڈیجہ نے کانگریس لیڈر ہاردک پٹیل کی موجودگی میں کانگریس کا ہاتھ تھاما۔ رویندر جڈیجہ کی بیوی روابا جڈیجہ کچھ دنوں پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔ انہیں جام نگر سیٹ سے بی جے پی کے لوک سبھا انتخا ب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا۔ ہاردک پٹیل اتوار کو جام نگر میں اپنی انتخابی ریلی میں گئے تھے۔ اسی گھر میں کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بہن اور باپ انی رودھ سنگھ جڈیجہ نے کانگریس کا پٹکا پہن پارٹی جوائن کی۔ یہاں کے لوگ مانتے ہیں کہ رویندر جڈیجہ کے والد اور بہن کے کانگریس میں شامل ہونے سے خاندان کی اندرونی جنگ ہاہر آگئی ہے ؛ کیونکہ اس کی بیوی بی جے پی میں پہلے سے ہیں۔رویندر جڈیجہ کے کرکٹر بننے کے سفر میں والد انی رودھ سنگھ کے ساتھ ساتھ بہن کابھی بہت ہاتھ ہے۔ جڈیجہ کی بہن گجرات میں راجپوت کرنی فوج کے خواتین مورچہ سے بھی منسلک رہی ہیں۔ یہاں کے چھتریہ طبقہ کی مدد سے انہوں نے بی جے پی جون کی اور آگے اپنا سیاسی سفر شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔جام نگر سیٹ سے ان کا نام چرچا میں ہے ، جہاں سے موجودہ ایم پی بی جے پی کی پونم ماڈم ہیں، اور اس بار بھی بی جے پی نے انہی پر داؤ کھیلا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں پونم نے اپنے چچا اور بڑے کانگریس لیڈر وکرم ماڈم کو شکست دی تھی۔